حیدرآباد۔22۔اپریل(اعتماد نیوز)سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے
آج اتر پردیش کے حلقہ پارلیمنٹ اعظم گڑہ سے آج اپنا پرچہ نامزدگی کو داخل
کیا۔ چنانچہ اوہ اعظم گڑھ کے ساتھ اتر پردیش کے معین پوری سے بھی مقابلہ
کر رہے ہیں۔اعظم گڑھ حلقہ
سے پچھلے 2009کے انتخابات میں مسلم ووٹ بری
طرح تقسیم ہو نے کی وجہ سے اس حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار رماکانت یادو
نے کامیابی حاصل کی۔حلقہ اعظم گڑہ اس لئے بھی اہم مانا جاتا ہے کہ کیونکہ
یہ حلقہ وارناسی جہاں سے ریندر مودی مقابلہ کر رہے ہیں سے قریب ہے۔